دفتوہ درینہ دشمنی پر پانچ افراد کی فائرنگ، سرجداین بھٹی کو بیٹے سمیت قتل

مصطفی آباد (نامہ نگار) دفتوہ درینہ دشمنی پر پانچ افراد کی فائرنگ، سرجداین بھٹی کو بیٹے سمیت قتل، سرجا بھٹی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کھیتوں سے گھر کی طرف آ رہا تھا کہ گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دفتوہ میں سراجدین عرف سرجا بھٹی اور اس کا بیٹا فیاض موٹر سائیکل پر کھیتوں کی طرف جا رہے تھے کہ گھات لگائے مخالفین خالد عرف شیری، نواز، طارق، خالد اور عارف نے کلاشنکوف اور 222 رائفل سے فائرنگ کردی جس سے سراجدین عرف سرجا بھٹی اور اس کا بیٹا فیاض بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریاض کے مطابق مخالفین نے ہمارے 9افراد کے خلاف مالک بھٹی کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروا رکھا تھا جس میں عدالت نے ہمیں 26/8/2013 کو با عزت بری کر دیا تھا جبکہ آصف کو سزائے موت ہو چکی تھی۔ ہمارے با عزت بری ہونے کا مخالفین کو رنج تھا مخالفین بدلے لینے کیلئے ہمیں قتل کی دھمکیاں دیتے رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جرائم پیشہ افراد پر علاقہ کی زمین تنگ کر دوں گا۔ گشت کے نظام کو موثر اور ٹائوٹ افراد کا داخلہ بند کر دیا ہے
مصطفی آباد (نامہ نگار) جرائم پیشہ افراد پر علاقہ کی زمین تنگ کر دوں گا۔ گشت کے نظام کو موثر اور ٹائوٹ افراد کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ مقدمات کا اندراج و تفتیش کے معاملات میں میرٹ کر ترجیح دی جائے گی۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار چوکی انچارج ہلو کی ارشاد ڈوگر نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ امین اے ایس آئی، امیر علی اے ایس آئی سمیت جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کا جذبہ رکھنے والے ملازمین پر مشتمل ٹیم موجود ہے۔ ان کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دوں گا۔ کہ سماج دشمن عناصر کا قلع قمع میری اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروشوں جواریوں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چلائی گئی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ڈیوٹی سے غفلت کے مرتکب افراد کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ شریف شہری بلا جھجک جرائم کی نشاہدی کریں فوری کاروائی کی جائے گی۔ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی بھی نا اہل حکومت کو تین ماہ سے زیادہ اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ہونا چاہئے
مصطفی آباد (نامہ نگار) کسی بھی نا اہل حکومت کو تین ماہ سے زیادہ اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔ پانچ سال تک عوام کو ظلم و بربریت کی چکی میں پسنے کا موقع ہرگز ہرگز نہ دیا جائے۔ ہر منتخب حکومت کو اپنی کارگردگی دکھانے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا جائے۔ تین ماہ میں سو فیصد کامیابی کو یقینی بنائے جائے۔ ناکامی کی صورت میں اپوزیشن کو بمعہ ٹارگٹ تین ماہ کیلئے اقتدار سونپا جائے۔ اپوزیشن کی نا کامی کی صورت میں چیف جسٹس اور چیف جسٹس کی ناکامی کی صورت میں آرمی چیف کو اقتدار دیا جائے۔ ہر منتخب حکومت کو عوام سے اعتماد کا ووٹ لینا لازم قرار دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملک محمد جاوید کھارا چیئرمین غریب اتحاد کونسل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب اتحاد کے منشور کے مطابق ہر محکمہ کے سربرا کو صرف اور صرف سپریم کورٹ کو جوابدہ ہونا چاہئے۔ اور سپریم کورٹ کو بھی اتنے اختیارات ہونے چاہئے کہ اپنے فیصلوں پر عمل در آمد کو یقینی بنا سکے۔ غریب اتحاد جان چکا ہے۔ اقوام متحدہ ایک ناکام ادارہ ہے جو پس پردہ کمزور ملکوں اور غریب قوموں کی حق تلفی کرتا ہے۔ غریب اتحاد اس کی تشکیل نو کا بھی جائزہ لے گا۔