ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی، 6 ملزمان ہلاک

Dera Bugti

Dera Bugti

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں فرنٹئیر کور نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو ہلاک کر دیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی کے علاقے مٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ اور فرار ہو گئے۔

ایف سی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور درنجن کے مقام پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران چھ حملہ آور ہلاک ہو گئے، اوران کے قبضے سے 13 رائفلز، دو کلاشنکوف اور تیس کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔