ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے کاروائی کرتے ہوئے آٹھ بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے، جبکہ ضلع کوہلو میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایف سی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ میں گیس فیلڈ کے قریب سرچنگ کے دوران ایک نالے سے مختلف اقسام کے آٹھ بم برآمد کر لئے جو نامعلوم افراد کی جانب سے چھپائے گئے تھے۔
برآمد کئے گئے بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ ادھر ضلع کوہلو کے علاقے لاسی زئی میں نامعلوم افراد کی جانب سے دو راکٹ فائر کئے گئے، لیویز فورس کے مطابق راکٹ رہائشی علاقے میں گر کر پھٹ گئے تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔