ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے تصادم میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ نواحی علاقے دری ڈھولے میں ہوتانی برادری کے دو گروپوں میں عرصہ سے زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے۔
اتوار کے روز ایک گروپ نے دوسرے پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی غلام اکبر اور غلام حسین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اعجاز حسین ھسپتال لیجاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ھسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔