ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کی وارننگ جاری

DG Khan Rain

DG Khan Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں کیلئے بارشوں اور موسمیاتی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج رات اور کل صبح شدید بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان، ژوب، سبی، نصیر آباد اور قلات ڈویژن کے برساتی نالوں میں آج رات سے کل صبح 10 بجے تک طغیانی کا خدشہ ہے، لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔