ڈی جی خان(جیوڈیسک)ڈیرہ غازیخان میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں نے بہن کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ڈیرہ غازی خان بلاک 15 کی رہائشی صابرہ بی بی کا جائیداد کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔
جس کی رنجش پر دو بھائیوں اسماعیل اور سعید نے صابرہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے صابرہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی صابرہ بی بی کو ڈیرہ غازی خان کے ٹراما سنٹر میں منتقل کر دیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق صابرہ بی بی کی حالت تشویشناک ہے۔