ڈیرہ اسماعیل خان: عید کے دن خود کش حملہ کرنے والا مقامی نوجوان تھا

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان(جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان شہید وزیر قانون اسرار اللہ گنڈاپور پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان تھی جو مقامی تھا۔ سیکریٹری داخلہ خیبر پختون خوا سید اختر علی شاہ نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ شہید وزیر قانون اسرار اللہ گنڈاپور پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور مقامی تھا جس کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان تھی۔

سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ حملہ آور نے پگڑی پہن رکھی تھی اور اس نے مقامی زبان میں اسرار اللہ گنڈا پور سے بات چیت کی اورسابق وزیر سے گلے ملتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ بدھ کی شام سابق وزیر قانون خیبر پختون خوا اسرار اللہ گنڈاپور کے حجرے میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا تھا، واقعے میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔