اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمااسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ افسوس ناک ہے۔ سیکیورٹی کے باوجود حملہ آوروں کا علاقے میں داخل ہو نا حیران کن ہے۔
جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حیرت ہے کہ پولیس چوکیوں کی موجودگی کے باوجود حملہ آور علاقے میں کیسے داخل ہوئے اوراندر جاکر دھماکے کیے۔ صورت حال سے باخبر ہونے کے بعد بھی سیکیورٹی کا نظام کمزور ثابت ہوا۔ سکیورٹی فورسز تقریبا ساڑھے تین گھنٹے بعد آئیں۔