ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ، دہشت گردوں نے 40 قیدی چھڑا لیے

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ کر کے 40 قیدی چھڑالیے ہیں۔ دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ سینٹرل جیل کے اندر سے جوابی فائرنگ کی جارہی ہے۔ حملے کے بعد فوج نے سینٹرل جیل کا محاصرہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جیل کی دیوار توڑ کر 40 قیدیوں کو فرار کرایا۔ حملے کے دوران 20 سے 25 دھماکے کیے گئے۔ سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تعداد 5 ہزار ہے جن میں سے کالعدم تنظیموں کے 250 سے زیادہ قیدی ہیں۔