ڈیرہ غازی خان کے پوش ایریا میں پھر سے قحبہ گری کا مکہ وہ دھندا بڑی ڈھٹائی سے جاری

ڈیرہ غازی خان ( این این اے ) ڈیرہ غازی خان کے پوش ایریا میں پھر سے قحبہ گری کا مکہ وہ دھندا بڑی ڈھٹائی سے جاری ، پولیس مجبور اور بے بس نظر آتی ہے قحبہ گری کے ان اڈوں پر خطرناک اشتہاری بھیس بدل کر داد عیش میں مصروف ہوتے ہیں شہر کے متعدد سفید پوش بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے نظر آتے ہیں لمبی لمبی گاڑیاں ان اڈوں کے باہر دکھائی دیتی ہیں جن کے اندر فتنہ گر حسینائیں عیش و طرب کی محافل سجائے شربت دیدار پلا کر شرفا اور انتظامیہ کو مئے نائو نوش کی دعوت دے کر لوٹ مار کرتی ہیں۔

جبکہ پیشہ ور بدنام زمانہ دلال شراب و کباب اور ابھرتے شباب کی منہ مانگی قیمت وصول کرتے ہیں چند ایک سرکاری افسران بھی ان حسینائوں کے دامن پر سجدہ کرتے نظر آتے ہیں حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس تمام حالات جان کر بھی آنکھیں موند لیتی ہے نسل نو کو تباہی کی دلدل میں دھنستے دیکھنے والے تو بہت سے لوگ ملتے ہیں۔

لیکن چند مصلحتوں کے پیش نظر خاموش رہنے والے جرات مند افراد بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں عوامی اور سماجی حلقے ارباب اختیار سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کرتے ہیں۔