شکارپور (اصل میڈیا ڈیسک) ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے۔
پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہیں جلا دیں جب کہ سرچ آپریشن کے دوران 7 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں اب تک 23 افراد کو حراست میں لیا گیا، زیر حراست مشکوک افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔
لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں قبائلی فورس، بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں
گذشتہ دنوں لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش چاکرانی نے نامعلوم مقام سے ویڈیو جاری کی تھی، لادی گینگ کے کارندے اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں اور فورسز نے لادی گینگ کے تمام ٹھکانے گرا دیے ہیں۔