ڈی جی خان، وکلا کالونی کی منظوری نہ دینے پر وکیلوں کا احتجاج

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈی جی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں وکلاء کالونی کی منظوری نہ دینے پر وکلاء کا اسسٹنٹ کمشنر صدر آفس کا گھیرائو، پولیس کی موجودگی میں دفتر کی توڑ پھوڑ، اے سی دفتر چھوڑ کر فرار۔

ڈیرہ غازی خان بائی پاس کے نزدیک وکلا کالونی کی منظوری نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر طارق محمود نے کالونی پر ہل چلا کر دیواریں گرا دیں جس پر وکلاء نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا گھیرائو کر لیا، پولیس کی موجودگی میں زبردستی دفترمیں گھس گئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باوجود بھی خاموش تماشائی بن کر کھڑی رہی، وکلاء پورے دفتر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے، اسسٹنٹ کمشنر دفتر چھوڑ کر بھاگ گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود کا کہنا تھا کہ وکلاء کالونی منظور نہ تھی جس کی وجہ سے وکلاء کا قبضہ واگزار کرایا ہے جس پر وکلاءمشتعل ہوگئے ہیں، صدر بار سلیم کاکڑ کا کہنا تھا کہ کالونی منظور شدہ ہے، خواہ مخواہ اسسٹنٹ کمشنر نے زیادتی کی ہے۔