ڈیرہ غازیخان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازیخان میں پنچایت نے 25 سالہ خاتون کو کاری قرار دے کر فروخت کر دیا، پولس نے دو عورتوں سمیت چھ پنچایتوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈیرہ غازیخان کے علاقے درخواست جمال خان میں پنچایت نے پچیس سالہ شادی شدہ خاتون پروین بی بی کوعابد نامی لڑکے کے ساتھ کالی قرار دے کر فروخت کرنے کا حکم دیا۔
لڑکی کے والد منظور اور شوہر اللہ بچایا نے پنچایت کے حکم پر پروین بی بی کو ایک شخص رفیق کے ہاتھوں تین لاکھ تیس ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔ پنچایت میں پانچ سو افراد شامل تھے۔ پولیس نے دو عورتوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کے خریدار اور باقی پنچایتی مفرور ہیں۔ پولیس تلاش کر رہی ہے۔