ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان جھوک روہیل میں پولیس مقابلے کے دوران دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم تین گھنٹے سے ڈاکوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر کے سب انسپیکٹر ارشاد اور مجتبی اشتہاریوں کو مخبری ملی جس پر پولیس ملازمین ڈاکوں کے تعاقب میں جھوک روہیل پہنچے لیکن ڈاکوں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈاکوں نے گھر کے اندر پناہ لے کر پولیس کے اوپر فائرنگ شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے پولیس کے لیئے موقع سے اہلکاروں کی لاشیں اٹھانا بھی مشکل ہو گیا ہے تاہم آر پی او ڈیرہ غازی خان عبد الستار لالیکا کی زیر نگرانی پولیس کا ڈاکوں کے خلاف تاحال آپریشن جاری ہے لیکن پولیس کو کسی قسم کی کامیابی نہیں ملی۔