ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، مقابلے کے بعد پولیس نے دو ڈاکو مار ڈالے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مقابلہ جاری ہے۔ ڈاکوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نے جھوک روہیل کے علاقے کو گھیرے میں لیا تو ملزمان نے فائر کھول دیا۔
ڈاکوں کی فائرنگ سے دو اہلکار، سب انسپکٹر ارشاد اور مجتبی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقابلے کے دوران ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ صورتحال کے پیش نظر علاقے بھر کی نفری طلب کر لی گئی۔ پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو بھی ہلاک ہو گئے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔ زخمی اہلکار کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔