ڈی جی خان: اسکول کی چھت گر گئی، 16 طالبات اور ٹیچر دب گئیں

Roof Collapsed

Roof Collapsed

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں ایک کمرے کی چھت گرنے سے 16 طالبات اور ایک ٹیچر ملبے تلے دب گئیں

تمام افراد کو نکال لیاگیا ہے ۔شکور آباد میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں ایک کمرے کی چھت گرنے سے کمرے میں موجود 16 طالبات جن کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں اور ایک ٹیچر ملبے تلے دب گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم پہنچ گئی اور ملبے تلے دبے ہوئے تمام افراد کو نکال لیاگیا۔ تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد 2 شدید زخمی طالبات کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کچی اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری ہے۔