ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں جاری بارش اور ژالہ باری سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں اور قبائلی علاقوں میں پانچ روز سے وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری جاری ہے، جس سے برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی ہے۔ قبائلی علاقوں فاضلہ کچ، وادی چلالہ اور دیگر علاقوں کا آج پانچویں روز بھی زمینی رابطہ منقطع ہے۔
دوسری طرف تحصیل تونسہ شریف کے علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔