انجمن تاجران ڈیرہ مرادجمالی کی کال پر اسسٹنٹ کمشنر کے رویے کے خلاف اور قیام امن کے لئے شہر میں مکمل شٹرڈان ہڑتال کی گئی، تمام کاروباری مراکز بند رہے، ہڑتال انجمن تاجران کے صدر کا مریڈ تاج بلوچ کی کال پرکی گئی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ شہرمیں امن امان کی صورتحال ابترہے۔
جبکہ انتظامیہ چوروں کو پکڑنے کے بجائے ریڑھی بانوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف ہے، چیکنگ کے بہانے لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے جوکسی بھی صورت قبول نہیں،اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل کمیٹی کا عملہ عید خرچی کیلئے چیکنگ کے بہانے جرمانے کررہے ہیں جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا فوری طورپرتبادلہ کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کریں گے۔