ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے تاریخ کی سب سے زیادہ ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کے دور میں کی، 4 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ان کے دور میں 7 ارب روپے سے زائد براہ راست اور 77 ارب روپے سے زائد بلواسطہ ریکوری کے علاوہ 60 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے گیے۔
ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹر میں 33 ارب 86 کروڑ اور فراڈ کیسز میں ساڑھے 6 ارب روپے ریکور کیے گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ واپڈا کو 5 ارب 50 کروڑ اور ایل ڈی اے کو 2 ارب 96 کروڑ روپے کی ریکوری کرائی گئی جبکہ بینکنگ سیکٹر میں ایک ارب 14 کروڑ روپے اور پنجاب کوآپریٹو بینک کے 1 ارب 67 کروڑ روپے ریکور کروائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں حکومت پنجاب کے ایک ارب 72 کروڑ روپے بھی ریکور کرائے گئے۔