ڈی جی رینجرز اور الیکشن کمیشن کے احکامات پر محکمہ لوکل ٹیکس بلدیہ عظمیٰ کراچی کا آپریشن

Karachi Sign Board

Karachi Sign Board

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈجی رینجرز اور الیکشن کمیشن کے احکامات پر انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ لوکل ٹیکس بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی تمام شاہراہوں پر لگے سائن بورڈ پر سے سیاسی جماعتوں انتخابی بینرز اور بورڈ اتار دیئے۔

سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سے عبدالراشد خان کی نگرانی میں گزشتہ 5روز سے جاری مہم کے دوران شہر سے سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں سائن بورڈ سے اسکرینز اتار دیئے سنیئر ڈائریکٹر عبدالراشد خان نے مہم کی نگرانی خود کی اس موقع پر انہوں نے ریمول ٹیم کو فرائض کی انجام دہی پر شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر سے ایسے تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی سائن بورڈ ز کو بلا تفریق ہٹا دیئے جائیں۔

بعد ازاں عبدالراشد خان نے کہاکہ ڈی جی رینجرز اور الیکشن کمیشن کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے باہمی تعاون کے ذریعے شہر کی سائن بورڈز سے بینرز اور اسکرینز اُتار دیئے گئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کی خوبصورتی کو محکمہ لوکل ٹیکس کے قابل آفسران اور عوام کے تعاون سے یقینی بنایا جائیگا۔