کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں کئی پولنگ سٹیشنز پر پولنگ میں پولنگ ایجنٹ یا عملہ نہ پہنچنے کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں ضمنی الیکشن شروع ہو گیا۔
بیشتر پولنگ سٹیشنز پر عملہ اور پولنگ ایجنٹس بروقت نہیں پہنچے جس کے باعث پولنگ میں تاخیر ہوئی۔ پولنگ سٹیشنز پر بوتھ کی تعداد کم ہونے سے پولنگ کی رفتار سست ہے۔ گورنمنٹ دہلی کالج ایف بی ایریا بلاک 2 کے دو پولنگ سٹیشن پر پولنگ ایجنٹس نہ پہنچنے سے سراج الدولہ کالج میں قائَم پولنگ سٹیشنز میں پولنگ عملے کی آٓمد میں تاخیر سے پولنگ دیر سے شروع ہوئی ، دہلی کالج میں پولنگ آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی ۔ لیا قت آباد چار نمبر گورنمنٹ سکول کے پولنگ سٹیشنز پر 20 سے 30 منٹ کی تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی۔
فیڈرل بی ایریا بلاک 14 کے ایچ بی ملک سکول کے پولنگ سٹیشن پر پولنگ میں آدھے گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ بعض پولنگ سٹیشنز پر پولنگ سے پہلے ہی ووٹرز کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پولنگ پر امن ماحول میں جاری ہے۔ کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ پولنگ سٹیشنز کے اندر رینجرز کا عملہ موجود ہے جبکہ پولیس کے اہلکار پولنگ سٹیشن کے نادر اور باہر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔