کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سندھ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہیں سکھر اور لاڑکانہ کی امن ومان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سندھ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے رینجرز اہلکاروں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔
میجر جنرل بلال اکبر سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔