کراچی(جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈی جی رینجرز نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے بریففنگ دی۔
ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کو ہائی پروفائل دہشتگردوں کی گرفتاریوں سے آگاہ کیا ۔ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ تازہ گرفتاریوں میں را اور القاعدہ کے اہم رکن گرفتار ہوئے ہیں ۔ کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امن امان کی صورت حال بہتر بنانے میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا اور اس ضمن میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔