کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں عدالتی حکم کے باوجود 28 ملزمان کی جوائنٹ انویسٹی ٹیم (جے آئی ٹی) بننے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ڈی جی رینجرز نے لا افسران اور پراسیکیوشن آفیسر کو ملزمان کے کسیز کوجلد نمٹانے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سینئر اسٹاف افسران، پراسیکیوشن آفیسرز اور رینجرز لا افسران نے شرکت کی، واضح رہے کہ عدالت کی طرف سے ریمانڈ برائے تحقیقات پر دیے گئے ملزمان کی ( جے آئی ٹی) کو 15 روز کے اندر آرڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔