لاہور (جیوڈیسک) نیب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس کے ملزم بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نذیر کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب پنجاب کے حوالے کر دیا۔
نیب پنجاب کی جانب سے گذشتہ روز گرفتار کیے گئےملزم بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نذیر کو نیب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب ٹیم نے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
آئندہ سماعت پر مرکزی ملزم حماد ارشد اور خالد نذیر دونوں کو پیش کیا جائے گا۔
ملزم خالد نذیر 16 ارب روپے کے مبینہ فراڈ اسکینڈل میں ملوث کمپنی میں ڈائریکٹر تھے،ان پر مرکزی ملزم حماد ارشد کے ساتھ ملکر اربوں روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے۔