کراچی (جیوڈیسک) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث کراچی کے شہریوں کو پانی کا قلت کا سا منا ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث شہرکو 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل ہے۔
ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہر میں پہلے ہی 500 ملین گیلن پانی کی کمی موجود ہے، شہر کو 1 ہزارملین گیلن پانی کی ضروت ہے جبکہ 500 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔