ڈھاکا میں 8 منزلہ عمارت منہدم، 82 افراد ہلاک

Dhaka

Dhaka

ڈھاکا(جیوڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں آٹھ منزلہ عمارت گرنے کے باعث کم از کم 82 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت منہدم ہونے سے 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں میں بنگلہ دیش کی فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔