ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے مغربی علاقے سیراگنج میں 2بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بنگہ باندھو پولیس کے مطابق مغربی علاقے میں واقع بنگہ باندھو پل پر 2بسیں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈھاکا میڈیکل اسپتال لایا گیا۔
جہاں مزید 4زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 17ہوگئی ہے، جبکہ 60سے زائد افراد زیر علاج ہیں۔ ہلاک افرادکی شناخت فی الحال نہیں ہوسکی ہے۔