نئی دہلی (جیوڈیسک) پاکستان کو 1971 ءمیں دولخت کرنے کی سازش میں اہم کردار ادا کرنے والے بھارتی جنرل جے ایف آر جیکب 93 سال کی عمر میںچل بسے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جے ایف آر جیکب کو یکم جنوری کو نمونیہ کی شکایت پرآرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے چل بسے ۔بغداد کے یہودی خاندان سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جے ایف آر جیکب 1971 ءکی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فوج کے مشرقی کمانڈ کے چیف آف سٹاف تھے ۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لیفٹیننٹ جنرل جے ایف آر جیکب کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہمیشہ ان کا مشکور رہے گا۔