ڈھاکہ : گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Factory Fire

Factory Fire

بنگلہ دیش میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ ڈھاکہ سے 40 کلو میٹر دور پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ گزشتہ سال نومبر میں ایک ایسی ہی فیکٹری میں آگ لگی تھی جس میں تقریباً 112 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔