بنگلہ دیش (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں کل ہونے والے انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جبکہ پارٹی رہنما کی نظر بندی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیا کو نظر بند کیا ہے، خالدہ ضیا کی ووٹرز سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کے بعد اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کا نفاذ کیا گیا ہے۔
ہڑتال کے پیش نظرکل کے انتخابات میں صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے، بنگلہ دیش میں کل ہونے والے انتخابات میں کسی نامناسب صورتحال سے نپٹنے کے لیے بیس ہزار فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
اہم اپوزیشن جماعت بنگہ دیش نیشنل پارٹی سمیت بیس سیاسی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے مظاہروں اور حکام سے جھڑپوں میں ڈیڑھ سو زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔