ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
ڈھاکہ میں ہونے والے کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت برقرار رکھی ہے ۔ مطیع الرحمان نظامی کو انیس سو اکہتر میں پاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں متنازعہ ٹریبونل نے سزائے موت سنائی تھی۔
مطیع الرحمان نظامی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے موجودہ امیر ہے ۔ اس سے پہلے پاکستان مخالف حسینہ واجد کی حکومت نے عبدالقادر، علی احسن مجاہد، محمد قمر الزمان اور صلاح الدین قادر کی سزائے موت پر عمل در آمد کیا ہے۔