ڈھاکہ (جیوڈیسک) حکام کے مطابق فیکٹری کے دروازے پر کھڑی ایک وین میں آگ لگنے سے گیس سے بھرے سلنڈر پھٹنے سے عمارت میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت فیکٹری میں 70 افراد کام کر رہے تھے۔
دارالحکومت کے آگ بجھانے والے اٹھارہ یونٹوں نے دو گھنٹے سے زائد وقت میں آگ پر قابو پایا۔ فیکٹری میں پلاسٹک سے پیکنگ کا سامان بنایا جاتا ہے۔ بنگلہ دیش کی فیکٹریوں میں نا مناسب حفاظتی اقدامات کی وجہ سے حادثات معمول ہیں۔