ڈھاکا : چار سالہ بچہ 600 فٹ گہرے گڑھے میں گر گیا

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں ایک بچہ 600 فٹ گہرے گڑھے میں گر گیا، بچے کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے شاہ جہاں پور ریلوے کالونی میں گزشتہ شام ایک چار سالہ بچہ کھیلتے ہوئے 6 سو فٹ گہرے گڑھے میں گر گیا تھا۔ بچے کو گڑھے سے باہر نکالنے کی متعدد کوششیں ناکام ہو گئیں تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ زندہ ہے اور اسے گڑھے کے اندر پانی اور خوراک فراہم کر دی گئی ہے۔

موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ بچے کے والد نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔