نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کپتان ایم ایس دھونی ہر میچ کے اختتام پر سٹمپ ہاتھ میں لیے جاتے نظر آتے ہیں تاہم اب انہوں نے اس بات سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ آخر وہ اتنی سٹمپس کا کیا کرنے والے ہیں۔
ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹمپس جمع کرنے میں مزہ آتا ہے تاہم اب تک انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کے پاس موجود کونسی سٹمپ کون سے مقابلے کی ہے۔
ان کا پلان یہ ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنے ہر میچ کی ویڈیو میں سٹمپ پر موجود تشہیری کمپنی سے اس کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے محفوظ کر لیں۔ اس طریقے سے ان کا وقت بھی کٹ جائے گا۔