ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ڈانس سیکھنے کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے۔ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان دھوم مچانے آرہے ہیں۔ دھوم 3 میں بہترین ڈانس دکھانے اور لوگوں کے دل جیتنے کیلئے عامر نے ڈانس کی ٹریننگ لینا شروع کر دی ہے۔
گزشتہ ایک ماہ سے آسٹریلیا میں مقیم عامرخان دھوم تھری میں ڈانس کے لیے ٹریننگ لے رہے ہیں، دھوم تھری میں عامر خان کے ساتھ ابھیشک بچن، کترینہ کیف، ادے چوپڑا اور جیکی شرف ہیں، فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔