دھوم تھری نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ بنا ڈالے

Dhoom 3

Dhoom 3

ممبئی (جیوڈیسک) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بطور ولن پہلی فلم ”دھوم تھری ” ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ فلم نے ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کسی فلم کی ریلیز سے پہلے ایڈوانس بکنگ کا ریکارڈ سلمان خان کی فلم ”ایک تھا ٹائیگر” کے پاس تھا۔ ٹکٹوں کی قیمت نے بھی ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

بعض سینما گھروں نے ایک ٹکٹ آٹھ سو روپے میں فروخت کی ہے۔ فلم بھارت سے باہر سات سو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

دھوم تھری کے ٹریلر کواب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ زبردست تشہیری مہم اور اتنے سارے ریکارڈز کے باوجود ابھیشک بچن کا خوف بھی شاید ایک نیا ریکارڈ ہو۔ ایک بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے ابھیشیک کا کہنا تھا کہ اگر فلم عوام کی امیدوں پر پوری نہ اتر سکی تو ان کا فلمی کیرئیر تو ختم ہی ہو جائے گا۔