کراچی (جیوڈیسک) دھوم تھری کا چور دھوم مچانے میں کامیاب ہو گیا، دنیا بھر سے تین دن میں 2 سو کروڑ چرالیے۔ پاکستان میں دھوم تھری کے دیوانوں کا سینماں میں رش لگ گیا، تو بھارت میں دھوم تھری نے تیز ترین سنچری کر کے ریکارڈ بنالیا۔
تین دن میں ڈبل سنچری کرکے دھوم تھری کے جوکر نے تہلکہ مچا دیا۔ دھوم تھری سینما گھروں میں لگتے ہی ہر شو ہاس فل جا رہا ہے۔
کوئی عامر کی اداکاری پر فدا ہے تو کسی کو کترینہ کے جلووں نے سحر میں جکڑلیا۔ ابھیشیک اور ادے کی فائٹ بھی سب کو بھا گئی اور دھوم تھری، دنیا بھر میں کروڑوں روپے کما گئی۔