ڈی آئی خان: گرلز کالج میں دو دھماکے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے گرلز کالج میں دو دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے میں گرلز کالج میں دو دھماکے سنے گئے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرلز کالج میں کوئی طالب علم موجود نہیں۔ سانحہ پشاور کے سوگ میں تعلیمی ادارے بند تھے۔