ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں آئی ڈی پیز میں راشن کی تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی پر پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ۔
ایک شخص زخمی ہو گیا ، رتہ کلاچی سٹیڈیم میں آئی ڈی پیز میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کو کنٹرول کر نے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد قریبی کھتوں میں جمع ہو کے گندم کی کھڑی فصلات کو تباہ کر رہی تھی پولیس نے انہیں وہاں سے نکلنے کو کہا تو آئی ڈی پیز نے پولیس پر پتھرائو شروع کر دیا جس سے بچنے کی خاطر پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرنا پڑا ،بعد میں سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کے صورت حال کو کنٹرول کر لیا۔