ڈی آئی خان: اسکول میں بچوں کاجھگڑا، فائرنگ سے بچہ جاں بحق

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل میں اسکول کے 2 طلبا میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کے واقعہ میں نویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کرنے والے نے خود کو بھی زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ مقیم شاہ میں 2 لڑکوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا تھا۔

نویں جماعت کے طالب علم سیف الرحمان نے ساتویں جماعت کے انصر پر کلاس روم میں فائرنگ کر دی جس سے انصر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، واقعہ کے بعد سیف الرحمان نے خود کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔