ڈی آئی خان: شوگر مل سے خارج زہریلے مواد سے9 افراد کی موت پر احتجاج

Protest

Protest

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی شوگر مل کے زہریلے مواد سے 9 افراد کی ہلاکت پرعلاقہ مکینوں نے مل انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیااور توڑ پھوڑ کی ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

رمک اور میرن کے علاقے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ کے بعد شہریوں نے مل کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شوگر مل کا مین گیٹ توڑ دیا۔ اور پتھر اوٴ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔مظاہرین نے شوگر مل کے اندر داخل ہوکر ٹریکٹر اور بھوسے کو آگ لگادی ، اسسٹنٹ کمشنر عرفان اللہ محسود کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلیے معاوضے کا اعلان کیا جائے گا۔