ڈی آئی خان میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی

Accident

Accident

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ پرواڑہ میں تبلیغ جماعت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تبلیغی جماعت سبی اجتماع سے واپس جارہی تھی اور حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ حکام نے زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے درازندہ ہسپتال جبکہ شدید زخمیوں کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیوعملے نے قیمتی سامان اپنی تحویل میں لے کر کنٹرول روم کے حوالے کر دیا ہے، گاڑی میں سوار مسافروں کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔