پشاور (جیوڈیسک) محکومت سے مذاکرات کے لیے طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے طالبان شوریٰ سے رابطہ کیا ہے۔
طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان شوری سے رابطہ ہوا ہے۔ طالبان شوریٰ کے ایک رکن سے مذاکرات کی جگہ کا تعین کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے آج یا کل جواب موصول ہو جائے گا۔ طالبان کے جواب کے بعد حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہو گا۔