قطر : 2022 فٹبال ورلڈ کپ کا شیڈول بدلنے کا عندیہ

Diameter

Diameter

قطر (جیوڈیسک) انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے دو ہزار بائیس میں ہونیوالے ورلڈ کپ کو قطر کے موسمِ گرما کی وجہ سے تاریخیں بدلنے کا عندیہ دیدیا۔ ایف اے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو قطر میں گرمی کی وجہ سے سردیوں میں کروانا ہو گا۔

گریگ ڈائک کے مطابق چاہے تمام سٹیڈیم ایئر کنڈیشنڈ بھی ہوں، پھر بھی شائقین کے لئے یہ نا ممکن ہو گا۔ جبکہ فٹبال کی پریمیئر لیگ، عالمی کپ کی تاریخیں تبدیل کرنے کی مخالفت کرتی ہے۔

ادھر قطر میں ورلڈ کپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ موسمِ گرما میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کے لئے تیار ہے۔ منتظم سپریم کمیٹی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ تاریخوں میں تبدیلی سے ان کے منصوبوں کی تیاری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔