ڈیانا فلم کی کہانی بوگس اور بکواس ہے، ڈاکٹر حسنات

London

London

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کی ذاتی زندگی پر بننے والی فلم کو فلم کے حقیقی مرکزی کردار ڈیانا کے سابقہ دوست ڈاکٹر حسنات نے بکواس قرار دے دیا ہے۔ شہزادی ڈیانا کی زندگی اور موت دونوں ہی ڈرامائی رہی اب ان کی زندگی کو کے تعلقات اور ان کے قتل کی وجوہات کے پس منظر پر بننے والی فلم برطانیہ میں اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔

جس میں ڈیانا کی پاکستانی ڈاکٹر سے دوستی کو مرکزی آئیڈیا بنایا گیا ہے لیکن فلم کے حقیقی مرکزی کردار نے فلم کی کہانی کو بالکل بوگس اور بکواس قرار دیا ہے، ڈاکٹر حسنات کا کہنا ہے کہ ہم صرف اچھے دوست تھے، فلم میں ہماری دوستی اور حقائق کو غلط رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

اور وہ اس فلم کو کبھی نہیں دیکھیں گے، واضح رہے کہ ڈیانا کی قریبی دوست جمائما خان نے پچھلے دنوں یہ انکشاف کیا تھا کہ ڈیانا ڈاکٹر حسنات کو بے حد پسند کرتی تھیں اور ان سے شادی کی خواہشمند تھیں تاہم ڈاکٹر حسنات ان تمام باتوں سے انکار کرتے رہے ہیں اور ڈیانا سے اپنے تعلق کو صرف دوستی قرار دیتے ہیں۔