کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر سپین میاں عبدالرؤف طفیل آرائیں نے ھمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف کو باہر جانے دیا گیا تو اہم کیسز کا فیصلہ نہیں ہو سکے گا۔
میاں عبدالرؤف طفیل آرائیں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم کو جھوٹے کیس میں پھانسی دی گئی لیکن ایک آمر کو باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جو قانون شکنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کا کیس بھی عدالت میں ہے اور مشرف اس میں بھی نامزد ہیں۔بگٹی کیس میں بغیر کسی پوچھ گچھ کے مشرف کی بریت قانون سے سب سے بڑا مذاق ہے۔اس کیس میں قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں عبدالرؤف طفیل آرائیں نے مزید کہا کہ عدالتیں اور حکومت بغیر کسی وجہ کے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتی رہیں۔
مشرف کو جانے کی اجازت دینا شریف برادران کی طرف سے احسان اتارنے کی کوشش ہے۔ اب بھی متعدد کیس آمر کیخلاف عدالتوں میں ہیں ان کو جانے کی اجازت دینا آئین شکنی ہوگی۔ غداری کیس بھی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔