ڈکٹیٹر کے سامنے آواز ِ حق بلندکرنا حضرت امام حسین کی سنت ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تاجرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے امام کانفرنس سے خطاب
لاہور( پ ر)ڈکٹیٹر کے سامنے آواز ِ حق بلندکرنا حضرت امام حسین کی سنت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تاجر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے امام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا امام عالی مقام کی شہادت ہمیں درس دیتی ہے کہ حق کی خاطر سب کچھ بھی قربان کرنا پڑے تو دریغ نہیں کرنا چاہیے آج کوئی یزیدکا نام بھی لینا پسند نہیں کرتا لیکن حضرت امام حسین کے جانثاروں کی تعداد اربوں میں ہے حضرت امام حسین نے میدان ِ کربلا میں ظلم ومصائب کے جو پہاڑ عبور کئے اور صبرو استقامت سے ایک نئی تاریخ رقم کی اس کی دنیا مثال پیش نہیں کرسکتی۔
دہشت گردی، خودکش حملے اور انتہا پسندی آپ کی تعلیمات کے منافی سرگرمیاں ہیں۔ الحاج زبیر احمدنے کہا ملک بھر میں یوم عاشورہ کے موقعہ پر امن و امان کا قیام حکومت کی بہترین حکمت عملی سے ہی ممکن ہواہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ملک وقوم کو درپیش تمام چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں مخالفین کے پاس عوام کی خوشحالی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔