لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ آمریت کے دور میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ نے والے آج پارٹی کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کبھی مکان کا مالک ہی اپنا گھر نہیں چھوڑتا، مسلم لیگ (ن) ان کی اپنی جماعت ہے جسے کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
اگر انہیں پارٹی چھوڑنا ہوتی تو آمریت کے دور میں چھوڑتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو آمریت کے دور میں پارٹی چھوڑ گئے آج وہی پارٹی کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔
وہ جاوید ہاشمی نہیں اور نہ ہی بنیں گے، پارٹی میں حاسدین اور منافقین کو جلد بے نقاب کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ لاہور کے بعد رانا ثنا اللہ سے وزارت سے استعفیٰ لے لیا تھا۔