دور آمریت میں قربانیاں دینے والے چیئرمین سٹی کونسل 106 شفیق انصاری کو ڈپٹی میئر نامزد کیا جائے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : سٹی کونسل 106 کے سینکڑوں ورکروں نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی سے مطالبہ کیا کہ دور آمریت میں قربانیاں دینے والے چیئرمین سٹی کونسل 106 شفیق انصاری کو ڈپٹی میئر نامزد کیا جائے تاکہ حقیقی کارکنوں کا مورال بلند ہو سکے۔

سینکڑوں کارکنوں نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو تنظیمی رپورٹس کو مدنظر رکھ کر نظریاتی کارکنوں اور دور آمریت میں پارٹی کا پرچم بلند کرنے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے کارکن وچیئرمین شفیق انصاری نے پارٹی کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر کے حلقہ پی پی 70 میں سٹی کونسل 106 کے ان کا نامزد چیئرمین کو واضح مارجن کے ساتھ شکست دیکر اپنی بنیاد رکھی اور ثابت کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے نظریاتی وحقیقی کارکن ہیں۔ کارکنوں نے سابق ایم این اے چوہدری شیر علی سے بھی اس سلسلہ میں رابطہ کر کے کارکنوں کے دل کی آواز پہنچائی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اختیارات نہ سونپنے کیوجہ سے بھی وہ حلقہ عوام میں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور غریب عوام کے چھوٹے چھوٹے اور بنیادی مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے۔ ہم مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے نظریاتی کارکنوں کا ان کا حق دیکر پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔